Monday, July 30, 2018

First habit

پہلی عادت
پہلی عادت یعنی مثبت سوچ یا ذمہ داری دیگر تمام عادات اختیار کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے اس لیے اس کا نمبر دوسری عادتوں سے پہلے آتا ہے۔یہ عادت اختیار کرنے والا کہہ سکتا ہے کہ میں ایک قوت ہوں۔ میں اپنی زندگی کا قائد ہو۔میں اپنے رویے کا خود انتخاب کر سکتا ہوں۔میں اپنی خوشی یا غم کا خود ہی ذمہ دار ہو۔میں اپنے مقدر کی گاڑی چلا رہا ہوں نہ کہ ہم سفر کی حیثیت سے اس میں بیٹھا ہوں۔ تسخیر ذات کے لئے ذمہ دار خونا پہلی شرط ہے۔کیا آپ جمع تفریق سے پہلے الجبرا سیکھ سکتے ہیں؟یقین نہیں۔ یہی اصول ان سات عادات پر لاگو ہوتا ہے۔آپ پہلی عادت اختیار کئے بغیر دوسری تیسری چوتھی پانچویں چھٹی اور ساتویں عادت نہیں اپنا سکتے،اس کی وجہ یہ ہے کہ زندگی کے گھوڑے کی لگام آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.