Sunday, January 10, 2021

Answer to Pakistani Maulvis who talk against Christmas in urdu

 آج کل مولوی حضرات کرسمس پر کافی زیادہ گفتگو کر رہے ہیں۔ اور مسلم لوگوں میں، انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  کہ کرسمس کی مبارک دینا، لینا گناہ ہے۔ کرسمس حضرت عیسی علیہ السلام کی، ولادت کی خوشی میں، مسیحی مناتے ہیں۔ اور قیامت تک منایا جاتا رہے گا۔

اگر آپ حضرت عیسی علیہ السلام کی خوشی کو منانا گناہ کہا رہے ہیں تو جناب آپ اُن کو ماننے سے انکار کر رہے ہیں۔ اُن کی تاریخ پیدایش ایک مختلف مضمون ہے۔ اور اس پر کافی زیادہ ویڈیوز موجود ہیں آپ دیکھ سکتے ہیں۔ مسلمان تب تک مسلمان ہی نہیں جب تک وہ تمام نبیوں کا اقرار نہ کر لے اُن کو مانے نہ۔ اس کے برعکس ، میں یہ کہوں گا کہ تمام مسلمان اس دن کو منائیں۔ کیونکہ ہم ایک ایسے نبی کی پیداش کے دن کو مناتے ہیں، جن کے وسیلے سے، اور آنے سے قیامت کا سسٹم شروع ہونا ہے۔ 

اور جب حضرت عیسی علیہ السلام تشریف لائیں گے تو کیسے وہ اپنے لوگوں کو بھول سکتے ہیں وہ سب سے پہلے ہمیں آواز دیں گے اور ان کے امتی اگلی صفوں میں ہوں گے۔

یہاں میں پراکسی وار کے بارے میں تھوڑا سا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ پراکسی وار میں لوگ کو ایک دوسرے کے خلاف اکساتے ہیں ، تاکہ ملک میں بدامنی پیدا ہو اور لوگ ایک دوسرے کے خلاف ہو جایں اور مارنے مارنیں پراُتر آییں، تاکہ ملک ترقی نہ کرے۔ کلبھوشن یادیو کی طرح ، اس نے بھی مسلمان ہونے کا ڈھونگ رچایا، اور اپنے مشن کے لئے مسجد اور پاکستان کے معصوم لوگ کو استعمال کیا تھا۔ ایسے لوگ جو مذہب کا سہارا لے کر نفرتوں کو بھڑکاتے ہیں۔ ان کو فورا چیک کریں اور اینٹی ٹیررازم فورس کو بتائیں۔

کیونکہ مذہب ایک ایسا عنوان ہے جس پر جنگ آسانی سے پھوٹ پڑتی ہے اور اس وقت سب سے بڑا دشمن ہمارا ہندوستان ہے۔ اور آپ کا کیا خیال ہے؟ کہ ہندوستان یہ ہتھیار استعمال نہیں کرے گا۔ وہ جانتے ہیں کہ پاکستانی عوام عاشق رسول ہیں اور وہ اس کے بارے میں نہیں سوچتے ہیں۔ لیکن پاکستانیوں ہمیں سوچنا ہے کہ کون فساد برپا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اُس کے بارے میں روپوٹ کرنی ہے۔ 

جیسے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا قتل بند نہیں ہو رہا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ہمارا دشمن دنیا کو بتانے کی کوشش کر رہا ہے اور ایران کو یہ احساس کروا رہا ہے کہ شیعہ پاکستان میں محفوظ نہیں ہیں۔ اور ایران کو پاکستان کے خلاف کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

کچھ دن پہلے میرے دوست نے میرے ساتھ سورۃ الرحمن شیئر کی اور جب میں اس کا ترجمہ پڑھ رہا تھا تو وہ تمام کا تمام ایسا لگا جیسے میں بائبل مقدس میں سے زبور پڑھا رہا ہوں۔ جناب ہمارے روحانی باپ ایک ہی ہے اور ہماری منزل ایک ہی ہے۔ ہمیں پڑھنے اور سیکھنے کی ضرورت ہے۔

اس لیے یسوع مسیح نے فرمایا تھا کہ تم سچائی کو جانو گے تو سچائی تم کو آزاد کرے گی۔  خدا تمام لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کو بہتر طور پر کام کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

پاک آرمی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد

No comments:

Post a Comment

Note: Only a member of this blog may post a comment.